اردو

urdu

ETV Bharat / state

یوراج سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ - viral video of yuvraj

سماجی کارکن نے بتایا کہ 'سوشل میڈیا میں کل سے وائرل ہو رہے ایک ویڈیو میں کرکٹر یوراج سنگھ اپنے ساتھ روہت شرما سے بات چیت میں دلتوں کے خلاف تبصرہ کرتے نظر آتے ہیں۔'

دلت سماج پر تبصرہ کے لئے یوراج کے خلاف شکایت
دلت سماج پر تبصرہ کے لئے یوراج کے خلاف شکایت

By

Published : Jun 2, 2020, 8:43 PM IST

ریاست ہریانہ کے ضلع حصار میں دلت سماج کے خلاف مبینہ تبصرہ کو لے کر سابق بھارتیہ کرکٹر یوراج سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ پولس سپرنٹنڈنٹ سے کیا گیا ہے۔

دلت حقوق کے لیے کام کرنے والے سماجی کارکن اور وکیل رجت كلسن نے بتایا کہ 'انہوں نے یہ تحریری شکایت دی ہے۔'

انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا میں کل سے وائرل ہو رہے ایک ویڈیو میں کرکٹر یوراج سنگھ اپنے ساتھ روہت شرما سے بات چیت میں دلتوں کے خلاف تبصرہ کرتے نظر آتے ہیں۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ کے دفتر نے شکایت کو آئندہ کارروائی کے لئے سٹی پولیس کو بھیجا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details