اردو

urdu

ETV Bharat / state

چودھری ذاکر حسین ایک بار پھر یاسین میو ڈگری کالج کے بلا مقابلہ صدر منتخب - ہریانہ نیوز

میوات ایجوکیشن بورڈ نامی سوسائٹی کی مجلس عاملہ کا انتخاب عمل میں آچکا ہے۔ یہی سوسائٹی میوات کی قدیم علمی درسگاہ یاسین میؤ ڈگری کالج نوح کا انتظام و انصرام دیکھتی ہے۔ اسی سوسائٹی کے منتخب عہدیداران کالج کی گورننگ باڈی کا حصہ ہوں گے۔

chaudhary zakir hussain re elected unopposed president of yasin meo degree college
چودھری ذاکر حسین ایک بار پھر یاسین میو ڈگری کالج کے بلا مقابلہ صدر منتخب

By

Published : Nov 27, 2020, 10:56 PM IST

کالج کے پرنسپل امتیاز خان نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ سابق رکن اسمبلی چودھری ذاکر حسین ایک بار پھر بلامقابلہ پانچویں بار صدر منتخب ہوئے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

ذاکر حسین اس سے پہلے بھی بلا مقابلہ منتخب ہوتے آ رہے ہیں۔ ساتھ ہی نصیر احمد ایڈوکیٹ نائب صدر، حاجی اسرائیل جنرل سیکریٹری اور وید پرکاش کو خزانچی بنایا گیا ہے۔

اس انتخابی تقریب میں گروگرام یونیورسٹی سے ڈاکٹر بدر الدین، مسٹر سنگھ اور ڈاکٹرخالد بطور مبصر شامل رہے ۔ اس موقع پر سابق رکن اسمبلی ذاکر حسین نے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں تو امیدوں پر بھی کھڑا اترنے کی کوشش کریں گے اور کالج کی بہتری کے لیے مزید مفید کام کرتے رہیں گے۔

مزید پڑھیں:

کتے کے ذریعہ لاش کو نوچنے کا ویڈیو وائرل


یاسین میو ڈگری کالج ایک عرصے سے میوات کی خدمت کرتا آرہا ہے۔لیکن ابھی تک یونیورسٹی میں تبدیل نہیں ہوسکا۔ آج بھی میوات کی عوام کالج کے ذریعےعلمی انقلاب امیدیں وابسہ کئے ہوئے ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details