اردو

urdu

ETV Bharat / state

زرعی قانون کی حمایت میں بی جے پی کی ٹریکٹر یاترا - وزیر اعظم نے خود یقین دہانی کرائی ہے کہ ایم ایس پی جاری رہے گی

مرکزی حکومت کے ذریعہ منظور کردہ تین زرعی قانون کی حمایت میں اور وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کرنے کے لیے آج ہانسی میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے ٹریکٹر یاترا نکالی۔

bjp's tractor yatra in support of farmers bill 2020
زرعی قانون کی حمایت میں بی جے پی کی ٹریکٹر یاترا

By

Published : Oct 9, 2020, 8:30 PM IST

ریاست ہریانہ کے ضلع حصار کے ہانسی میں ہڈا سیکٹر 5 سے شروع ہوکر ٹریکٹر یاترا نئی کچہری چوک، شری کالی دیوی چوک، بس اسٹینڈ، امبیڈکر چوک، جاٹ دھرم شالا، حصار چنگی، تکونا پارک، چار قطب گیٹ سے ہوتی ہوئی سِسائے پل پر ختم ہوئی۔

ٹریکٹر یاترا میں ڈپٹی اسپیکر رنبیر گنگوا، حصار لوک سبھا حلقہ کے رکن پارلیمان برجیندر سنگھ، راجیہ سبھا ممبر جنرل ڈی پی وتس، حصار کے رکن اسمبلی کمل گپتا، ہانسی کے ممبر اسمبلی کے ونود بھایانہ، بی جے پی کے ضلعی صدر کیپٹن بھوپندر وغیرہ شامل ہوئے۔

وزیر اعظم نریندر مودی

اس موقع پر بی جے پی رہنماؤں نے دعوی کیا کہ زرعی قوانین کسانوں کے مفاد میں ہیں۔ مقررین نے کانگریس پر کسانوں کو گمراہ کرنے کے الزام دہراتے ہوئے کہا کہ کانگریس رہنما کسانوں کو کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کے نام پر ورغلانے کی کوشش کر رہے ہیں، جب کہ وزیر اعظم نے خود یقین دہانی کرائی ہے کہ ایم ایس پی جاری رہے گی۔

اسی دوران منڈی تاجروں نے آڑھتی ایسوسی ایشن کے ریاستی ترجمان رام اوتار تائل اور عام آدمی پارٹی کے رہنما اور ضلع کونسلر منوج راٹھی کی قیادت میں جند روڈ اور سیسائی پل پر ٹریکٹر یاترا کو کالے جھنڈے دکھانے کی کوشش کی، لیکن پولیس انتظامیہ کی مستعدی کے سبب وہ کامیاب نہیں ہوسکے۔ پولیس انتظامیہ نے مظاہرین کو راستے میں روک لیا اور ٹریکٹر یاترا ختم ہونے کے بعد انہیں چھوڑ دیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details