اس ویڈیو کو حصار کے گاؤں بالسمند کا بتایا جارہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ، بالسمند گاؤں میں مارکیٹ کمیٹی حصار کا خریداری مقام ہے۔ جہاں خریداری کا کام چل رہا تھا۔ بی جے پی لیڈر سونالی پھوگاٹ وہاں پہنچیں اور وہ افسر سے کسی بات پر ناراض ہوگئیں۔ سونالی نے تنازعہ کے بعد سرکاری افسر کو بے تحاشہ تھپڑ مارا اور صرف یہی نہیں، انہوں نے اس ملازم کو چپلوں سے بھی مارنا شروع کردیا۔ اور اس کی تذلیل کی۔
بی جے پی رہنما نے سرکاری ملازم کی سرعام تذلیل کی، ویڈیو وائرل
ہریانہ سے بی جے پی رہنما اور ٹک ٹاک اسٹار سونالی پھوگاٹ نے سرکاری اہلکار کو تھپڑ اور چپلوں سے مارنے کا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں سونالی پھوگاٹ اہلکار کو یہ بھی بتا رہی ہیں کہ آپ کو جتنے تھپڑ لگائے جائیں وہ کم ہیں۔ ویڈیو میں سرکاری افسر روتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔
سونالی فوگاٹ
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد یہ معاملہ وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ تک پہنچ گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سی ایم ہاؤس کی جانب سے سی آئی ڈی ڈیپارٹمنٹ حصار سے اس معاملے کی جانکاری طلب کی گئی ہے۔
سونالی پھوگاٹ کون ہیں؟
- سونالی پھوگاٹ آدم پور سیٹ سے بی جے پی کی ٹکٹ پر اسمبلی انتخابات لڑ چکی ہیں
- سونالی اصل میں فتح آباد کی رہنے والی ہے
- سونالی کے شوہر سنجے پھوگاٹ اصل میں ہریتا گاؤں سے تھے
- سونالی اور سنجے کی ایک 7 سالہ بیٹی بھی ہے
- سونالی نے کئی سیریئلز میں کام کیا ہے
- سونالی ٹک ٹاک پر بھی بہت مشہور ہیں