ریاست بھر میں بی جے پی کی طرف سے جن آشیرواد کا آغاز پنچکلہ شہر سے ہو رہا ہے، جس کی قیادت ہریانہ میں بی جے پی کے صدر سبھاش برالا، رتن لال کٹاریا اور وزیر انل وج کریں گے۔
ہریانہ میں اس جن آشیرواد کا اختتام 8 ستمبر کو ہوگا اور اس دوران بی جے پی کے بڑے بڑے رہنما اس یاترا میں شرکت کریں گے۔
یاترا ہر دن اوسطا 170 کیلومیٹر کا سفر طے کرے گی۔ہر دن کے لیے الگ انچارج مقرر کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ اس یاترا میں متعلقہ حلقے کا ممبر پارلیمنٹ میں بھی یاترا میں شامل رہیں گے۔
یہ یاترا 29 اگست کو میوات پہنچے گی۔ میوات میں جن آشرواد یاترا میں مرکزی وزیر راؤ اندرجیت، مرکزی کرشن پال گورجر، راو نربیر سنگھ اور وپل گویل شامل ہوں گے۔
اس یاترا کا مطلب آسانی سے سمجھ آ سکتا ہےکہ پارٹی دو ماہ بعد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے پوری طرح سے منصوبہ بند نظر آرہی ہے۔ دوسری طرف بی جے پی کی حریف کانگریس ہنوز اندرونی اختلافات کا شکار ہے۔