اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ہریانہ انتخابات، بی جے پی کی اخلاقی ہار ' - ہریانہ اسمبلی انتخابات

ہریانہ اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کے رجحانوں کے ایگزٹ پول کے امکانات کے برعکس آنے سے پرجوش کانگریس ریاستی صدر کماری شیلجا نے کہا کہ ریاست کے لوگوں نے برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی کو مسترد کردیا ہے

ہریانہ کانگریس ریاستی صدر کماری شیلجا

By

Published : Oct 24, 2019, 11:49 PM IST

کماری شیلجا نے کہا کہ یہ بی جے پی کی اخلاقی ہار ہے ابتدائی رجحانوں میں ہریانہ کی 90سیٹوں میں سے بی جےپی کے امیدوار 40سیٹوں پر،کانگریس کے 30 پر اور جن نائک جنتا پارٹی کے امیدوار 10سیٹوں پر سبقت بنائے ہوئے ہیں۔

آزاد امیدوار بھی 6سیٹوں پر آگے ہیںکماری شیلجا نے آج رجحانوں کے بعد ٹویٹر پر پہلا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاہریانہ کے عوامی فصیلےسے واضح ہوتا ہے کہ لوگوں نے بی جےپی کو مسترد کردیا ہے۔یہ بی جےپی کی انتخابی ہار ہونے کے ساتھ ساتھ اخلاقی ہار بھی ہے۔کانگریس ریاست میں حکومت بنانے جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہریانہ نےاپنا عوامی فیصلہ دے دیا ہے کہ وہ اب بی جےپی کی خراب حکومت کو جھیلنےکے لئے تیار نہیں ہے اور وہ ریاستی کانگریس کی قیادت میں انصاف اور برابری کی نئی صبح کو گلے لگانے کے لیے تیار ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details