ہریانہ کانگریس کی ریاستی صدر اور رکن پارلیمنٹ کماری شیلجا، سابق وزیراعلی اور ہریانہ کانگریس قانون ساز پارٹی کے رہنما بھوپیندر سنگھ ہڈا کے ساتھ پارٹی کارکنان کانفرنس سے اظہار خیال کررہی تھیں۔
کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کماری شیلجا نے الزام لگایا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں ہریانہ میں ترقی کا کوئی بھی کام نہیں ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ' فرید آباد کی ترقی ملک کے پہلے وزیراعظم پنڈت جواہر لال نہرو کے دور اقتدار سے شروع ہوئی تھی لیکن بی جے پی حکومت نے اسے اجاڑنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔اس شہر کی تقریباً تین سو صنعتی اکائیاں بند ہوچکی ہیں جس کی وجہ سے بے روزگاری میں حددرجہ اضافہ ہواہے۔'
کماری شیلجا نے کہا کہ ' کہلینڈ مافیا پر کنٹرول نہ ہونے کی وجہ سے اراولی کی پہاڑیوں کی زمین لوٹی جارہی ہے۔بی جے پی حکومت نے فریدآباد کو اسمارٹ سٹی بنانے کی بات تو کی لیکن اس شہر میں کوئی کام نہیں ہوا جس سے یہ سٹی اسمارٹ بن سکے'۔