ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میوات کے فیروزپور جھرکا میں واقع معروف بکرا منڈی اس مرتبہ کورونا وائرس کی وجہ سے سنسان پڑی ہے۔ ہر برس قربانی کے موقع پر یہاں بکرا منڈی بڑے پیمانے پر لگتی ہے لیکن اس مرتبہ ضلع انتظامیہ نے بکرا منڈی کی اجازت نہیں دی۔
اس فیصلے سے بکروال معاشی بحران کا شکار ہو سکتے ہیں۔
دراصل قربانی کیلئے کئی مہینے پہلے سے بکروال تیاری شروع کر دیتے ہیں لیکن اس مرتبہ ان کے بکرے فروخت نہیں ہو پا رہے ہیں۔ بکرا منڈی سنسان پڑی ہے۔
وہیں بکرا خریدنے کیلئے بھی خریداروں کا کافی مشقت کرنی پڑ رہی ہے۔