ریاست ہریانہ کے ضلع جند کے مختلف مقامات پر تین لوگوں کے اے ٹی ایم اور اکاؤنٹ سے متعلق معلومات حاصل کرکے ان کے کھاتوں سے نامعلوم افراد کے ذریعہ تقریبا ساڑھے 67 ہزار روپے کی رقم نکالے جانے کی رپورٹ درج کی گئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ٹیڑی کھیڑی گاؤں کے سبھاش نے شکایت میں کہا ہے کہ گزشتہ 10 نومبر کو اس کے بھارتی اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ سے 20 ہزار روپے کی رقم نکال لی گئی۔
ہریانہ میں فراڈ: تین اکاؤنٹ سے ہزاروں کی رقم نکال کی گئی - ہریانہ
تینوں اکاونٹ ہولڈرز کو رقم نکالے جانے کا پتہ ان کے موبائیل فون پر آئے ایس ایم ایس سے چلا۔
ہریانہ: تین کھاتوں سے ساڑھے 67 ہزار روپے نکلے
وہیں چابري گاؤں کے کلدیپ نے اپنی شکایت میں کہا کہ گذشتہ 16 دسمبر کو اس کے اکاؤنٹ سے ساڑھے 14 ہزار روپے کی رقم نکال لی گئی ہے۔ وہیں جند کی گیتارانی نے بھی اپنی شکایت میں کہا کہ اس کے اورینٹل بینک آف کامرس اکاؤنٹ سے بدھ کو 33.038 روپے کی رقم کسی نے نکال لی ہے۔
تینوں بینک گاہکوں کو رقم نکالے جانے کا پتہ ان کے موبائیل فون پر آئے ایس ایم ایس سے چلا۔ متعلق تھانہ پولیس نے تینوں افراد کی شکایات پر چوری اور کرپشن و دھوکہ دہی کا کیس درج کرکے جانچ شروع کر دی ہے۔