ایس پی نوح کی قیادت میں ایس آئی ٹی ٹیم نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر ان دونوں ملزمین کو گرفتار کیا ہے، جو قتل معاملے کے بعد سے ہی فرار تھے۔
دونوں ملزمین سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے اور پوچھ گچھ کے بعد دونوں ملزمین کو قانوناً عدالت میں پیش کرکے قتل معاملے میں استعمال شدہ ہتھیاروں کی برآمدگی و پوچھ تاچھ کے لیے پولس ریمانڈ پر لیا جائے گا۔
غورطلب ہے کہ یہ قتل معاملہ 16 مئی 2021 کو پیش آیا تھا۔ آپسی رنجش کی بنا پر یہ معاملہ کھیڑا خلیل پور کے گاؤں آٹا فلائی ووڈ فیکٹری کے نزدیک پیش آیا تھا، جب کہ مقتول آصف کی لاش ننگلی گاؤں کے پاس ملی تھی۔