ریاست ہریانہ کے ضلع نوح کے میوات میں ڈپٹی کمشنر ایک پریس کانفرنس کی، جس میں انہوں نے میوات میں بھائی چارگی پر تعریف کی پل باندھے۔
میوات کے لوگوں میں بھائی چارگی ہے انہوں نے کہا کہ اس سال کئی حساس معاملوں پر ملک میں بد امنی اور تشدد کے واقعات پیش آئے نہایت سلیقے کے ساتھ اپنی بات رکھی اور امن و امان کا ثبوت دیا۔
وہیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے حکومت کے ترقیاتی منصوبوں اور اسکیموں میں ضلع انتظامیہ کا خصوصی تعاون کرنے پر پر علاقے کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔
مذید پڑھیں: مودی اور شاہ ملک کی آواز نہیں دبا سکتے
انہوں نے کہا کہ 'سوچھ بھارت' مشن میں میوات نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ریاست ہریانہ میں بائیسویں پائیدان سے پانچویں پائیدان پر پہنچ کر تاریخ رقم کی ہے۔
رواں برس 'مشن اندر دھنوش ٹو' بھی کافی کامیاب رہا، جس میں ضلع انتظامیہ کی طرف سے 98 فیصد ٹھیکہ کاری کا عمل مکمل کیا گیا۔
واضح رہے کہ ٹھیکہ کاری کے عمل کو مکمل طور سے کامیاب بنانے میں بھی میوات کے لوگوں کا خصوصی تعاون رہا اور بیداری مہم میں علمائے کرام سماجی کارکنان یہاں تک کہ مساجد سے بھی اعلانات کیے گئے تھے۔
وہیں اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے صحافیوں کے ذریعے علاقہ میوات کے لوگوں کومبارکباد پیش کی ہے۔