بھوپیندر سنگھ ہڈا نے آج ایک بیان میں کہا کہ اگر بی جے پی اتحادی حکومت نے یہ کیس واپس نہیں لیے تو ہماری حکومت بنتے ہی سبھی مقامات کو خارج کیا جائے گا۔ جمہوری طریقے سے ہر طبقے کو اپنی آواز حکومت تک پہنچانے کا حق ہے۔
کسانون پر درج سبھی معاملے فوری طور پر خارج کبے جائیں: ہڈا - کسانوں کا مطالبہ
ہریانہ کے سابق وزیر اعلی اور حزب اختلاف کے لیڈر بھوپیندر سنگھ ہڈا نے کسان تحریک میں گرفتار کیے گئے لیڈروں کو فوری طور پر رہا کر کے تمام کسانوں پر درج معاملے واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
کسانوں کو گرفتار کر کے یا انہیں جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر، ان کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔ جس طرح ہریانہ حکومت کے حکم پر پولیس نے گھروں میں گھس کر سوتے ہوئے کسانوں کو گرفتار کیا، وہ مکمل طور پر قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وبا کے اس دور میں سخت سردی اور کھلے آسمان کے نیچے اپنا گھر ھوڑکر نکلے کسانوں پر ٹھنڈے پانی کے بوچھار کرنا غیر انسانی کارروائی ہے۔ وزیر اعلی کو پتہ ہونا چاہیے کہ بزرگ اور معذور کسان بھی جس تحریک کا حصہ ہوں، اس پر آنسو گیس کا استعمال کتنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ کسان اپنے مطالبات کو لیکر دلی جارہے تھے۔ وہ ہریانہ حکومت سے کسی طرح کا ٹکراؤ نہیں کر رہے تھے اور نہی وہ ہریانہ میں کسی طرح کا دھرنا مظاہرہ کر رہے تھے۔
اپوزیشن لیڈڑ نے بتایا کہ حکومت کو کسانوں کی مانگیں ماننے میں ذرا بھی تاخیر نہیں کرنی چاہیے۔ کسانون کی مانگ پوری طرح جائز اور واضح ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یا تو ان قوانین کو واپس لیا جائے، نہیں تو ایم ایس پی کی گارنٹی دی جائے۔ ریاست کا کسان آج جس مشکل دور سے گزر رہا ہے، حکومت کی طرف سے اسے تحفظ دینے کی ضرورت ہے۔