اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہریانہ: تجاوزات کے تحت پی ڈبلیو ڈی کی بڑی کارروائی - ہریانہ میں تجاوزات کے تحت کارروائی

پی ڈبلیو ڈی ضلع انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی تجاوزات ہٹائے جا رہے ہیں۔ شہر میں کئی دنوں سے بڑے پیمانے پر کارروائی جاری ہے۔

تجاوزات کے تحت پی ڈبلیو ڈی کی بڑی کارروائی
تجاوزات کے تحت پی ڈبلیو ڈی کی بڑی کارروائی

By

Published : Feb 22, 2020, 11:58 AM IST

Updated : Mar 2, 2020, 4:06 AM IST

ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میں پی ڈبلیو ڈی محکمہ نے تجاوزات ہٹانے کی بڑی کارروائی کی ہے۔

دراصل نوح میں پی ڈبلیو ڈی ضلع انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی تجاوزات ہٹائے جا رہے ہیں۔ شہر میں کئی دنوں سے بڑے پیمانے پر کارروائی جاری ہے۔

تجاوزات کے تحت پی ڈبلیو ڈی کی بڑی کارروائی

شہر کا اہم چوک اڈبر کے علاوہ پرانے بس اسٹینڈ پر غیر قانونی طور سے بنی دکانوں ریہڑی اور قہوہ خانوں کو تہس نہس کر دیا گیا ہے۔

اس موقع پر دکانداروں، ریہڑی والوں نے ضلع انتظامیہ پر الزام لگایا کہ 'ہمیں کوئی نوٹس نہیں دیا گیا اور اچانک اتنی بڑی کارروائی کر دی گئی۔'

اس سلسلے میں جب پی ڈبلیو محکمہ کے ایس ڈی او فخر الدین سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ 'معمول کے مطابق منادی کرائی گئی اس کے بعد کارروائی کی گئی ہے۔'

انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 'کارروائی کے دوران سب کے ساتھ یکساں رویہ اختیار کیا گیا ہے۔'

تجاوزات کے تحت پی ڈبلیو ڈی کی بڑی کارروائی

غور طلب ہے کہ 'قومی شاہراہ کے دونوں اطراف سروس روڈ بنایا گیا ہے لیکن وہ اس قدر خستہ حالت میں ہے کہ وہاں سے سڑک ندارد ہے صرف گڈھا، کیچڑ اور گندگی ہی وہاں دکھائی دیتی ہے۔'

لیکن ضلع انتظامیہ کو اس کی کوئی فکر نہیں ہے جبکہ وہیں پر بنی چائے کی دکانیں، ریہڑی، بیس سے زیادہ حجام کی دکانیں اور غریب آدمی کے لیے روزی روٹی کے کئی وسائل انتظامیہ کو راس نہیں آتے۔

لوگوں کو کہنا ہے کہ' انتظامیہ غریبوں پر ظلم کر رہی ہے اس سے بیروزگاری میں مزید اضافہ ہوگا۔ خیر اگر انتظامیہ سڑک اور صفائی پر بھی توجہ دے گی تو ہی تجاوزات پر کارروائی کرنے کا کوئی فائدہ مل سکے گا۔'

Last Updated : Mar 2, 2020, 4:06 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details