اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا پازیٹیو کا نمونہ لینے گئی ڈاکٹروں کی ٹیم سے بد سلوکی - کورونا ٹیسٹ ہریانہ

ہریانہ میں ضلع فتح آباد کے دارسول گاؤں کی ایک خاتون کے پازیٹو پائے جانے پر اس کے اہل خانہ کے دیگر افراد کا نمونے لینے پہنچی محکمہ صحت کی ٹیم کو مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔

Abuse of the team of doctors who went to take a sample of Corona Posito
کورونا پازیٹو کا نمونہ لینے گئی ڈاکٹروں کی ٹیم سے بد سلوکی

By

Published : Aug 29, 2020, 10:32 PM IST

خاتون کے بیٹے نے ٹیم کے ساتھ جم کر گالی گلوچ کی اور گھر سے باہرنکال دیا۔ اس نے لاٹھی بھی نکال لی اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ ہونےکے باوجود بھی کورونا ٹیسٹ کروانے سے انکار کردیا۔

اس کا کہنا تھا کہ مرجاؤں گا لیکن ٹیسٹ نہیں کرواؤں گا۔ اب محکمہ صحت کی ٹیم نے اس کے خلاف معاملہ درج کرلیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق گاؤں دارسول میں ایک خاتون کورونا پازیٹو پائی گئی۔ خاتون کے متاثرہ ہونے کے بعد محکمہ صحت کی ٹیم جمعہ کے روز کنبہ کے دیگر افراد کے نمونے لینے پہنچی۔ ٹیم کے ساتھ پولیس اہلکار بھی تھے۔

گھر میں خاتون کا بیٹا وکیل بھی موجود تھا۔ وہ محکمہ صحت کی ٹیم کو دیکھتے ہی زورزور سے چلانے لگا اور گالی گلوچ کرنے لگا۔ ڈاکٹر دنیش نے اسے سمجھایا کہ سیپمل دے دیں، اس پر بیٹا پیچھے مڑ کر بولا کہ مرجاؤں گا لیکن سیمپل نہیں دوں گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details