اڑتا ہریانہ :ابھے چوٹالہ نے لکھا کھٹر کو مکتوب - بھارتیہ جنتا پارٹی
انڈین نیشنل لوک دل (آئی این ایل ڈی )کے رکن اسمبلی ابھے چوٹالہ نے وزیراعلی منوہر لال کھٹر کو آج خط لکھ کر الزام لگایاہے کہ منشیات کی اسمگلنگ کی وجہ سے ریاست اڑتا ہریانہ بن رہی ہے۔
مسٹر چوٹالہ کے خط میں الزام لگایاگیا ہے کہ ہریانہ منشیات کے اسمگلروں کی پناہ گاہ بن گیاہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈروں کی سرپرستی' میں منشیات کا کاروبار چل رہا ہے ۔
انھوں نے دولیڈروں کے نام لیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلی ضروری سمجھیں تو وہ اس کے بارے میں ویڈیوکلپ بھیج سکتے ہیں ۔ایلنا باد سے رکن اسمبلی نے منشیات کے خلاف پولیس کی کارروائی کو اونٹ کے منہ میں زیرہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ حکومت پولیس کی سازباز کے بغیر منشیات کا کاروبار نہیں چل سکتا۔
انھوں نے ڈبوالی میں پچھلے دنوں پنجاب پولیس کے منشیات کے اسمگلروں کے گھروں پر چھاپہ کے دوران اسمگلروں کی طرف سے پولیس جوانوں کی پٹائی کے واقعہ کی بھی مثال دی اور کہاکہ منشیات کے کاروبار میں عورتیں بھی شامل ہورہی ہیں ۔
مسٹر ابھےچوٹالہ نے وزیر اعلی سے درخواست کی ککہ منشیات کے کاروبار پر روک لگائیں اور اسمگلروں کو سلاخوں کے پیچھے پہنچائیں تاکہ ہریانہ کی نوجوان نسل برباد ہونے سے بچ سکے ۔
یواین آئی۔ایف اے