اردو

urdu

ETV Bharat / state

کسانوں پر لاٹھی چارج کے خلاف عام آدمی پارٹی کا مظاہرہ - عام آدمی پارٹی کا مظاہرہ

عآپ ضلعی صدر سنجے بورا نے اس موقع پر کہا کہ آرڈینینس پوری طرح سے کسانوں اور کسانی کے خلاف ہے۔

Lathi charge on farmers
Lathi charge on farmers

By

Published : Sep 12, 2020, 5:26 PM IST

عام آدمی پارٹی (آپ) نے پرسوں کروکشیتر کے پپلی کسانوں پر ہوئے لاٹھی چارج پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے حصار میں مظاہرہ کیا اور مرکزی حکومت کے ذریعہ پاس تینوں زرعی آرڈنینس کی کاپیاں جلائیں۔

اس کے ساتھ ہی گورنر کے نام ڈپٹی کمشنر کے نام میمورنڈم سونپتے ہوئے اس معاملے کی جانچ کرانے اور قصوروار افسروں کے خلاف کارروائی کے ساتھ ساتھ وزیر داخلہ کے استعفی کا مطالبہ کیا۔

عآپ ضلعی صدر سنجے بورا نے اس موقع پر کہا 'آرڈینینس پوری طرح سے کسانوں اور کسانی کے خلاف ہے اور اس کا براہ راست فائدہ صنعت کاروں کو ملے گا جبکہ کسان اور تاجرطبقے پوری طرح سے برباد ہو جائیں گے'۔

یہ بھی پڑھیے
ہریانہ میں کسانوں کی تحریک کو حزب اختلاف کی حمایت

انہوں نے کہا 'ایک طرف سے بھارتیہ جنتا پارٹی ریلیاں کررہی ہے، وہیں دوسری طرف آئینی طریقے سے اپنی آواز اٹھا رہے کسانوں کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے'۔

وہیں دوسری جانب مرکزی حکومت کا دعویٰ ہے کہ یہ تینوں آرڈیننس زراعت کے شعبے میں انقلاب لائیں گے، وہیں کانگریس کی صدر کماری شیلجا نے کہا ہے کہ وہ کسانوں پر ہورہے ظلم و ستم کی مذمت کرتی ہیں۔ حکومت ہر سیکٹر کے پرائیوٹائیسیشن کے لیے آمادہ ہوچکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details