اردو

urdu

ETV Bharat / state

چنڈی گڑھ میں کورونا کے کُل 45 فعال معاملے

چنڈی گڑھ میں کورونا کے معاملوں میں اب اچھال آنے لگا ہے اور شہر میں کُل معاملے بڑھ کر 345 ہوگئے ہیں۔ حالانکہ مقامی انتظامیہ کے لئے راحت کی بات یہ ہے کہ ان میں فعال معاملے صرف 45 ہی ہیں۔

A total of 45 active cases of Corona in Chandigarh
چنڈی گڑھ میں کورونا کے کُل 45 فعال معاملے

By

Published : Jun 13, 2020, 4:58 PM IST

چنڈی گڑھ میں گزشتہ جمعہ کی شام تک شہر میں کورونا کے 11 نئے معاملے آئے تھے۔ ان میں سیکٹر 16 میں واقع دوا کی ایک دکان کے ملازم کے کنبے کے تین افراد کورونا پازیٹیو پائے گئے۔ ان میں ایک خاتون، اس کی ڈیڑھ سالہ اور آٹھ سالہ بچیاں شامل ہیں۔

دوا کی دکان کا مالک اور اس کے چار رشتہ دار بھی پہلے ہی کورونا پازیٹیو آچکے ہیں۔ شہر کا کورونا ہب بنے باپودھام کالونی سے بھی دو مرد، ایک خاتون اور پانچ سال کی بچی کورونا متاثر ملے ہیں۔ انہیں یہ انفیکشن ان کے ہی رشتہ داروں سے ہوا ہے۔

شہر کے دڑوا کالونی میں بھی تین نئے کورونا انفیکشن مریض ملے ہیں۔ یہ تینوں خواتین ہیں جو دہلی سے دڑوا آئے کورونا متاثرین دو بھائیوں سے متاثر ہوئیں۔

شہر کے خدا لاہورا گاؤں میں بھی ایک مرد کورونا متاثر ملا ہے جو ایک کورونا انفیکشن مریض کو اپنے تھری ویلر میں بٹھا کر جی ایم ایس ایچ 16 ہسپتال لے کر گیاتھا۔

وہیں جمعہ کی شام تک ایک مرد اور ایک لڑکی کو کورونا سے ٹھیک ہونے کے بعد چھٹی دے دی گئی۔ یہ دونوں ہی باپودھام کالونی کے تھے اور سیکٹر46 میں واقع دھنونتری آیورویدک ہسپتال میں داخل تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details