ہریانہ کے جھاجھر ضلع میں دہلی کے ڈاکٹروں کے ذریعے مردہ قرار دیا گیا سات سالہ بچہ زندہ ہوگیا۔ یہ اس وقت ہوا جب بچے کی دادی نے آخری وقت میں پوتے کو دیکھنے کا اصرار کیا۔
خبر کے مطابق جھاجھر ضلع کے قلعہ محل کے رہائشی وجے شرما کے پوتے کنول شرما کو ٹائیفائڈ کی وجہ سے دہلی کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں علاج کے بعد میں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا تھا۔ اس کے بعد والدین بچے کی آخری رسومات کے لئے بہادر گڑھ بچے کے ماموں کی رہائش گاہ پر لے گئے۔
آخری وقت میں دادی نے ایک بار اس بچے کا چہرہ دیکھنے کا اصرار کیا تو ان کی ماں جھانوی اور خالہ انو بچے کے جسم کو ہلتا ہوا دیکھ کر چونک گئی اور سب لوگ حیران رہ گئے۔
فورا ہی کنال کے والد ہیتش نے اسے تھیلے سے باہر نکالا اور ابتدائی امراض قلب کا علاج شروع کیا۔
اس کے بعد روہتک کے نجی ہسپتال میں بچے کو داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس کے زندہ رہنے کے 15 فیصد امکانات ہیں۔ لڑکا آہستہ آہستہ صحتیاب ہونا شروع ہوا اور بعد میں اسے ہسپتال سے فارغ کردیا گیا۔