ریاست ہریانہ کے ضلع کرنال کے کنج پورہ گاؤں میں ایک ایسا معاملہ سامنے آیا ہے جہاں ایک باپ نے اپنے تین بچوں کو ایک ایک کرکے آوردھن نہر میں پھینک دیا، جس کے بعد اس علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔
ملزم کا نام سشیل بتایا جارہا ہے۔ سشیل نلی پار گاؤں کا رہائشی ہے، جن بچوں کو نہر میں سشیل نے پھینک دیا ہے، ان کی عمر 8 برس، 5 برس اور 3 برس ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق، سشیل کے اہل خانہ میں ہمیشہ لڑائی ہوتی رہتی تھی، جس کی وجہ سے وہ پریشان رہتا تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ رات 9 بجے کے قریب سشیل کے گھر میں جھگڑا ہوا۔ اس سے پریشان ہو کر سشیل اپنے تین بچوں کو گاؤں سے 7 کلومیٹر دور آوردھن نہر کے پاس لے گیا اور تینوں کو ایک ایک کرکے نہر میں پھینک دیا۔