اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہریانہ: 7 آئی اے ایس افسران کی نئی تقرریاں - ہریانہ حکومت

ہریانہ حکومت نے 7 آئی اے ایس اور 6 ایچ سی ایس افسران کی نئی تقرریوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔

7 IAS officers transferred in Haryana
ہریانہ: 7 آئی اے ایس افسران کی نئی تقرریاں

By

Published : Aug 12, 2020, 7:21 PM IST

سرکاری ترجمان نے آج یہ جانکاری دیتےہوئے بتایا کہ سات آئی اے ایس افسران میں سے ٹریننگ مکمل کرچکے 2018 بیچ کے چار افسران کو سب ڈویژنل افسر (ایس ڈی او۔شہری) اور 2016 بیچ کے دو آئی اے ایس افسران کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (اے ڈی سی) مقررکیا گیا ہے۔

سال 2018 بیچ کے آئی اے ایس افسر جنہیں ایس ڈی او۔شہری ان میں اکھل پلانی کو تھانیسر کا ایس ڈی او۔شہری، اپراجیتا کو بلبھ گڑھ کا ایس ڈی او۔شہری، آیوش سنہا کوکرنال کا ایس ڈی او۔شہری اور سچن گپتا کو انبالہ کا ایس ڈی او۔شہری مقرر کیا گیا ہے۔

حکومت نے اس کے علاوہ سال 2016 بیچ کے آئی اے ایس افسر بیرے ایس ڈی او۔شہری راہل نرول کو بھیوانی کا اے ڈی سی اور علاقائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کا سکریٹری اور محکمہ کے ایس ڈی او۔شہری ابھیشیک مینا کو مہندرگڑھ کا اے ڈی سی اور آر ٹی اے کا سکریٹری اور سال 2015 بیچ کے افسران پریتی جو فی الحال بھیوانی کی اے ڈی سی اور آر ٹی اے سکریٹری ہیں انہیں انبالہ کا اے ڈی سی اور آر ٹی سی سکریٹری بنایا گیا ہے۔

ایچ سی ایس افسران میں 2013 بیچ کے رویندر یادو کو بیری کا ایس ڈی او۔شہری، سال 2016 بیچ کی بیلینا کو ہانسی کا ایس ڈی او۔شہری اور سال 2019 بیچ کے جتیندر سنگھ کو ایس ڈی او۔شہری اور سال 2019 بیچ کے منوج کمارکو ریواڑی کا ایس ڈی او۔شہری بنایا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details