اردو

urdu

By

Published : Apr 27, 2020, 9:11 PM IST

ETV Bharat / state

میوات: مزید چھ افراد کی کووڈ 19 ٹیسٹ رپورٹ منفی

ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میں کورونا سے متاثرہ مزید چھ افراد کی جانچ رپورٹ منفی آئی ہے جس کے بعد اب انہیں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

میوات : کورونا متاثر مزید 6 افراد کی رپورٹ منفی آنے کے بعد ڈسچارج
میوات : کورونا متاثر مزید 6 افراد کی رپورٹ منفی آنے کے بعد ڈسچارج

ضلع نوح میں کورونا سے متاثرہ 6 مزید افراد کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ اس طرح ضلع میں اب 44 افراد کورونا کو ہرا کر صحتیاب ہو چکے ہیں۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق اب ضلع میں محض 13 کیس ہی ایکٹیو رہ گئے ہیں لیکن ابھی 210 افراد کی رپورٹ آنا باقی ہے۔

اب تک ریاست میں سب سے زیادہ یعنی 57 کورنا کے معاملے نوح سے سامنے آئے ہیں۔لیکن ان میں سے 6 افراد کی رپورٹ منفی آنے کے بعد یہ تعداد 13 ہوگئی ہے۔

غور طلب ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے کورونا وائرس کا کوئی بھی کیس مثبت سامنے نہیں آیا ہے تاہم صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔


ABOUT THE AUTHOR

...view details