ریاست کے صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کے محکمے کے کورونا صورتحال کے سلسلے میں جاری شام کے بلیٹن میں یہ اطلاع دی گئی۔
ریاست کے 22 اضلاع اس وقت کورونا کی زد میں ہیں۔ ریاست کے ضلع گروگرام (گڑگاؤں) میں حالات سنگین ہوتے جارہے ہیں، یہاں مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ علاوہ ازیں فریدآباد، سونی پت، روہتک، اور جھجر، اضلاع میں بھی کورونا کے دن بہ دن کیسز بڑھ رہے ہیں۔