اردو

urdu

ETV Bharat / state

کووڈ 19 متاثرہ شخص نے خودکشی کر لی - ریض نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی

بھارت میں ہر روز کئی افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو رہے ہیں اور اس مہلک بیماری کا کوئی علاج نہ ہونے کے سبب کئی متاثرہ افراد ذہنی پریشانی کا شکار ہو رہے ہیں۔

کووڈ 19 متاثرہ شخص نے خودکشی کر لی
کووڈ 19 متاثرہ شخص نے خودکشی کر لی

By

Published : Jun 19, 2020, 7:11 AM IST

ریاست ہریانہ کے ضلع امبالا کے ایک ہسپتال میں 55 سالہ کووڈ 19 مثبت مریض نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔

پولیس نے کہا کہ ' یامونانگر کے ایک 55 سالہ کورونا وائرس مریض ، جو امبالا کے ملانہ کے نامزد کووڈ اسپتال میں زیر علاج تھا، نے باتھ روم کے اندر پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔

ملانہ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نریندر سنگھ نے کہا کہ ' خودکشی کرنے سے قبل مذکورہ مریض نے اپنے اہل خانہ کو پیغام بھیجا کہ وہ اس کی لاش سے 10 فٹ کی دوری برقرار رکھتے ہوئے آخری رسومات ادا کریں۔'

سول سرجن ڈاکٹر وجے دہیا نے کہا کہ ' اس شخص کو 13 جون کو کورونا سے مثبت پایا گیا تھا۔وہ یمونا نگر کے جاگادری کے ای ایس آئی اسپتال میں زیر علاج تھے ، لیکن سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنے کے اگلے ہی دن انہیں ملانہ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ اس کی حالت میں کافی بہتری آئی تھی ، لیکن اس نے خودکشی کرلی۔'

ایس ایچ او نریندر سنگھ نے کہا کہ پولیس نے اس معاملے میں تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details