کسان رہنما راکیش ٹکیٹ نے زرعی قوانین کے خلاف سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ’کسانوں کے مطالبات پورے ہونے تک مرکزی حکومت کے خلاف پرامن احتجاج جاری رہے گا‘۔
عوامی حمایت کےلیے 40 کسان رہنماؤں کی ملک گیر مہم - کسان رہنما راکیش ٹکیٹ
بھارتیہ کسان یونین کے رہنما راکیش ٹکیٹ نے حکومت کے خلاف سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ پرامن احتجاج جاری رہے گا۔
کرنال ضلع کی اناج منڈی میں کسانوں کی مہاپنچایت سے خطاب کرتے ہوئے ٹکیٹ نے کہا کہ زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کی قیادت رہے 40 رہنما ملک بھر کا دورہ کرتے ہوئے عوامی تائید حاصل کرنے کی مہم چلائیں گے۔
وہیں دوسری جانب نئے زرعی قوانین پر تعطل کےلیے مرکز کے اڑیل رویہ کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کسان مورچہ رابطہ کمیٹی کے رکن شیوکمار شرما نے وزیراعظم پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کے ساتھ مذاکرات منعقد کرنے کےلیے پارلیمنٹ میں وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے کئے گئے تیقن کے باوجود حکومت نے مذاکرات کے آئندہ دور کےلیے کسی تاریخ کا ابھی تک تعین نہیں کیا ہے۔