اردو

urdu

ہریانہ میں کورونا کے 37 نئے مریضوں کی تصدیق

ہریانہ میں کورونا وائرس کے آج 37 نئے کیسز آنے کے بعد ریاست میں اس وبا کے مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 1418 ہو گئی ہے۔

By

Published : May 28, 2020, 7:13 PM IST

Published : May 28, 2020, 7:13 PM IST

ہریانہ میں کورونا کے 37 نئے مریضوں کی تصدیق
ہریانہ میں کورونا کے 37 نئے مریضوں کی تصدیق

چنڈی گڑھ: ہریانہ میں کورونا وائرس کے آج 37 نئے کیسز آنے کے بعد ریاست میں اس وبا کے مریضوں کی کل تعداد اب بڑھ کر 1418 ہو گئی جن میں سے 839 مریض صحت یاب ہوکر گھر جا چکے ہیں اور 19 افراد کی موت ہو چکی ہے۔

ریاست میں کورونا کے فعال کسیز بڑھ کر اب 560 ہو گئے ہیں جن میں امریکہ سے ہریانہ لوٹنے والے پوزیٹیو پائے گئے 21 افراد بھی شامل ہیں۔

ریاست کے صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کے محکمے نے کورونا کی صورتحال کے بارے میں جاری بلیٹن میں یہ اطلاع دی کہ ریاست کے گروگرام میں 30، کیتھل چار، فریدآباد دو اور کروکشیتر میں ایک معاملہ سامنے آیا۔ جس کے بعداب ریاست میں 57481 کورونا مشتبہ افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے اور 37510 افراد نے قرنطیہ کی مدت مکمل کر لی ہے ، باقی 57481 نگرانی میں ہیں۔

ریاست سے اب تک 106389 کورونا مشتبہ افراد کے سیمپل ٹیسٹ کے لیے بھیجے گئے ہیں جن میں سے 100900 نیگیٹیو، 14اطالوی اور 21 امریکی مہاجروں سمیت 1418 پوزیٹیو پائے گئے ہیں۔ 4071 سیمپل کی رپورٹ ابھی آنا باقی ہے۔ 1418 پوزیٹیو مریضوں میں سے 839 کو صحت یاب ہونے کے بعد اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ اس طرح ریاست میں کورونا فعال کیسز اب 560 ہیں۔


:

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details