اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا: ہریانہ میں 2783 نئے معاملے

ہریانہ میں آج کورونا انفیکشن سے مزید 24 افراد کی موت ہو گئی 2783 نئے معاملے سامنے آئے۔

ہریانہ میں 2783 نئے معاملے
ہریانہ میں 2783 نئے معاملے

By

Published : Sep 12, 2020, 10:48 PM IST

حکومت ہریانہ کی جانب سے دیرشام جاری بلیٹن کے مطابق کرنال میں پانچ، فریدآباد، امبالہ میں تین تین گروگرام، حصار، سرسہ اور یمنا نگر میں دو-دو، روہتک، پنچکولہ، کروکشترا، فتح آباد اور کیتھل میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ اس کے بعد ریاست میں وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 956 ہو گئی ہے۔

ریاست میں آج سامنے آئے نئے معاملات میں گروگرام کے 326، فریدآباد 278، کرنال کے 272 اورحصار کے 213 معاملے شامل ہیں۔ بلیٹن کے مطابق آج 2188 مریض صحت مند بھی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اچھی نیت سے بنائی گئی اسکیموں کے اچھے نتائج سامنے آتے ہیں: مودی


وبا کے پھیلنے سے لے کر اب تک 91115 لوگ کوونا پازیٹیو پائے جا چکے ہیں جن میں سے 70713 ٹھیک ہو چکے ہیں اور اس وقت فعال معاملات کی تعداد 19446 ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details