ریاست ہریانہ میں آج کورونا وائرس کے 2011 نئے معاملے آنے کے بعد ریاست میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 180424 ہوگئی ہے۔ جن میں سے 156975 مریض اب تک صحتیاب ہوچکے ہیں اور سترہ مریضوں کی موت سے اس وبا سے مرنے والوں کی تعدادبڑھ کر مجموعی طور سے 1897 ہوگئی ہے۔
ہریانہ میں کورونا کے 2011 نئے معاملے - کورونا انفیکشن
ہریانہ میں کورونا انفیکشن کے معاملوں میں کمی کے بعد نئے کیسز پھر سے بڑھنے لگے ہیں۔
ہریانہ میں کورونا کے 2011 نئے معاملے
ریاست کے محکمہ صحت و خاندانی فلاح و بہبود نے کورونا کی صورت حال پر جاری بلیٹن میں یہ جانکاری دی۔ ریاست میں کورونا انفیکشن کی شرح 6.43، صحتیاب ہونے کی شرح 90.24 جبکہ اموات کی شرح 1.05 فیصد ہے۔
ریاست کے سبھی 22 اضلاع کورونا کی زد میں ہیں لیکن گروگرام اور فریدآباد سب سے زیادہ متاثر ہے۔