اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہریانہ میں کورونا کے 181 نئے معاملے، 64 اموات - death toll reached 6149, 64

ہریانہ میں کووڈ-19 کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے، ریاست میں 181 نئے معاملات کے ساتھ اب کیسز کی تعداد 6 ہزار 149 تک پہنچ گئی ہے۔

covid-19
covid-19

By

Published : Jun 12, 2020, 7:08 PM IST

ہریانہ میں آج کورونا انفیکشن کے 181 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ریاست میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 6149 ہوگئی ہے جبکہ 64 مریض ہلاک اور 2271 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ ریاست میں کورونا کے سرگرم کیسز بھی بڑھ کر 3814 ہو گئے ہیں۔

یہ معلومات اسٹیٹ ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کورونا کی حالت کے بارے میں جاری سہ پہر کے بلیٹن میں دی گئی۔ ریاست کے تمام 22 اضلاع فی الحال کورونا کی زد میں ہیں۔

ریاست کے گروگرام ضلع میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ گروگرام سے آج 78 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ ان کے علاوہ فریدآباد میں 38، امبالہ میں 28، پلول 16، کیتھل میں دس، سرسہ چار، حصار میں تین، چرکھی دادری میں ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔

ریاست میں ابھی تک 85840 کورونا مشتبہ افراد کو نگرانی میں رکھا گیا جس میں 51339 افراد نے قرنطینہ کی مدت پوری کرلی ہے اور باقی 34501 نگرانی میں ہیں۔ اب تک 165230 کورونا مشتبہ کے نمونے جانچ کے لئے بھیجے گئے ہیں، جن میں سے 153264 نگیٹیو اور14 اٹلی کے شہریوں سمیت 6149 مثبت پائے گئے ہیں۔5817 نمونوں کی رپورٹ آنی باقی ہے۔ مجموعی طور پر 6149 مثبت مریضوں میں سے 2271 کو صحت یابی کے بعد اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details