کورونا وائرس وبائی مرض سے لڑنے کے لئے تین مئی تک ملک گیر لاک ڈاؤن میں توسیع کے بعد لوگ اپنے آبائی مقامات پر واپس جانے کے لئے نئے آئیڈیاز کے ساتھ حمل و نقل کی کوشش کررہے ہیں۔
گروگرام میں ضلعی پولیس نے بادشاہ پور چوکی پر بہار جانے والی 16 افراد کو لے جانے والی دو ایمبولینس کو روک لیا ہے۔
گروگرام اے سی پی (کرائم) پریت پال سنگھ سانگوان نے بتایا کہ یہ افراد مریضوں اور ان کے تیمار داروں کے طور پر جارہے تھے۔ ان لوگوں نے ایک نجی اسپتال کے جاری کردہ جعلی دستاویزات کو ساتھ میں رکھا تھا۔
سنگوان نے بتایا ہے کہ 'یہ ایمبولینس سوہنا، پلوال اور متھورا کے راستے آگرہ کی طرف جارہی تھیں۔ جب وہ بادشاہ پور پہنچے تو چوکی پر تعینات پولیس نے اپنی نقل و حرکت کے لئے دستاویزات طلب کیں۔ اس کے بعد لوگوں کے گروپ نے اسپتال کی جانب سے جاری دستاویزات پیش کیے'۔