ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میوات میں صحت کی سہولیات کا فقدان ہے۔ زیادہ تر گاؤں میں گاؤں کی سطح پر کمیونٹی صحت کے مراکز نہیں ہیں یا ان کی حالت انتہائی خراب ہے۔
اس کی وجہ سے، گاؤں کے مریضوں کو پرائمری ہیلتھ سینٹرز (پی ایچ سی) اور کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز (سی ایچ سی) میں مجبوراً جانا پڑتا ہے۔
ضلع میں آبادی کے مطابق ہسپتال نہ ہونے کی وجہ سے موجودہ صحت کے مراکز پر بوجھ بہت زیادہ ہے لہذا صحت کی خدمات بری طرح متاثر ہیں۔
میوات میں صحت کی خدمات العافیہ سول ہسپتال اور نلہڈ میڈیکل کالج پر منحصر ہیں لیکن ان دونوں ہسپتال پر علاقہ کی آبادی کے مطابق جتنا بوجھ ہے وہ ناقابل برداشت ہے۔