اردو

urdu

ETV Bharat / state

پندرہ ہزار کی اسکوٹی، 23 ہزار کا چالان - گروگرام میں اسکوٹی کا چالان

ٹریفک کے نئے ضابطے کے نفاذ کے بعد گروگرام میں ایک شخص کی 15ہزار کی اسکوٹی کا 23 ہزار روپے کا چالان کاٹا گیا ہے۔

گروگرام ٹریفک پولیس

By

Published : Sep 4, 2019, 10:07 AM IST

Updated : Sep 29, 2019, 9:30 AM IST

ریاست ہریانہ کے گروگرام میں ٹریفک کے نئے ضابطے کے نفاذ ہونے کے بعد سائبر سٹی میں کاغذات نہ ہونے پرایک اسکوٹی کے 23 ہزار روپے کے پانچ چالان کاٹے گئے۔

پندرہ ہزار کی اسکوٹی، 23 ہزار کا چالان

ٹریفک پولیس کے مطابق اسکوٹی سوار نے نہ ہیلمیٹ پہن رکھا تھا، نہ گاڑی کا رجسٹریشن سرٹیفیکٹ تھا، نہ گاڑی کے انشورنس کے پیپر تھے، نہ پولیوشن کے کاغذات تھے اور نہ ہی ڈرائونگ لائسنس تھا، پولیس نے اسکوٹی کو ضبط کرلیا ہے۔

اب 23 ہزار کے جرمانے کے بوجھ سے دبے اسکوٹی مالک دنیش مدان نے ٹریفک پولیس سے جرمانے کی رقم کو کم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسکوٹی کی موجودہ قیمت 15 ہزار روپے سے زیادہ نہیں ہے۔

یاد رہے کہ گروگرام میں منگل کے دن اسکوٹی سوار دنیش مدان کو ٹریفک پولیس اہلکار نے بغیر ہیلمیٹ پہنے ہوئے پکڑلیا۔ گاڑی کے کاغذات مانگے گئے تو ان کے پاس اسکوٹی کا رجسٹریشن بیمہ، آلودگی کے کاغدات اور ڈرائیونگ لائسنس نہیں تھے۔

ٹریفک پولیس نے بغیر دیر کیئے نئے ضابطے کے مطابق کل 23 ہزار روپے کا چالان کاٹ دیا، چالان کی رقم نہ دینے پر پولیس نے اسکوٹی ضبط کرلی۔

وہیں دنیش مدان نے ٹریفک پولیس پر غلط رویہ کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ان کی اسکوٹی کی قیمت تقریباً 15000 روپے ہے۔

انہوں نے گھر سے واٹس ایپس پر آر سی کی ایک کاپی منگائی تھی، لیکن تب تک پولیس چالان کاٹ چکی تھی، اگر وہ تھوڑی دیر انتظار کرتے تو یہ رقم کم ہوسکتی تھی، مدان کا کہنا ہے کہ ان کے جرمانے کی رقم میں چھوٹ دی جائے اور اب وہ ہمیشہ گاڑی کے کاغذات ساتھ لے کر چلیں گے۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 9:30 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details