وڈودرا:خود سے پیار کرنے کی ایک مثال قائم کرتے ہوئے گجرات کے وڈوڈرا کی ایک 24 سالہ لڑکی نے 11 جون کو خود سے شادی Self Marriage کرنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن آج حالات نے ایک دلچسپ موڑ اختیار کر لیا۔ دراصل سابق سٹی میئر سنیتا شکلا Former City Mayor Sunita Shukla Against Self Marriage نے اس شادی کی مخالفت کی ہے۔ انہوں نے اس سے متعلق مندر کی انتظامیہ کے ساتھ بات چیت کی، جس کی بعد شادی کی جگہ کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔
وڈوڈرا کو دنیا بھر میں ایک جدید ترین شہر کے طور پر جانا جاتا ہے۔ وڈودرا اس وقت ایک الگ وجہ سے زیر بحث ہے۔ دو روز قبل وڈودرا کی ایک خاتون شما نے اعلان کیا کہ وہ 11 جون کو خود سے شادی Self Marriage کریں گی۔ یہ شادی ہندو رسم و رواج کے مطابق کی جانی تھیں لیکن یہ شادی دولہے کے بغیر ہونی تھی۔ اس شادی کو گجرات کی پہلی 'سیلف میرج' قرار دیا گیا ہے۔
وہیں اس شادی کا علم ہوتے ہی معاشرے میں بحث و مباحثہ تیز ہو گیا ہے۔ کچھ لوگ اس شادی کے خلاف احتجاج Protest Against Self Marriage بھی کر رہے ہیں۔ شہر کی سابق ڈپٹی میئر سنیتا شکلا کا کہنا ہے کہ میں نے اس خاتون کی شادی کے بارے میں سنا ہے۔ ہمارے علاقے میں وہ مندر بھی شامل ہے جہاں اس کی شادی ہوگی۔ مندر میں جا کر اس لڑکی نے کہا ہے کہ مجھے خود سے شادی کرنی ہے۔