اردو

urdu

ETV Bharat / state

احمدآباد: چینی ایپس پر پابندی سے نوجوان خوش - need for a complete ban on Chinese goods

بھارت، چین سرحدی تنازع کے پیش نظر مرکزی حکومت کی جانب سے ٹک ٹاک سیمت 59 چینی ایپلیکیشن پر پابندی عائد کی گئی ہے

احمدآباد: چینی ایپس پر پابندی سے نوجوان خوش
احمدآباد: چینی ایپس پر پابندی سے نوجوان خوش

By

Published : Jun 30, 2020, 5:39 PM IST

بھارت ، چین سرحدی تنازع کے پیش نظر مرکزی حکومت کی جانب سے ٹک ٹاک سیمت 59 چینی ایپلیکیشن پر پابندی عائد دی گئی ہے۔ جس پر احمدآباد کے نوجوانوں نے اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے ۔

احمدآباد: چینی ایپس پر پابندی سے نوجوان خوش۔ ویڈیو
احمدآباد کے نوجوان سماجی کارکن شاہنواز شیخ نے کہا کہ 'بھارت کی تیس فیصد آبادی چین کے ساتھ کاروبار کرتا ہے، ایسے میں جب چین ہمارے فوجیوں پر حملہ کر رہا ہے تو اسے سبق سکھانا ضروری ہے، حکومت کی جانب سے چینی ایپ پر جو پابندی عائد کی گئی ہے ہم اس کا استقبال کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'چین کے پروڈکٹ یا سامان جو اب بھی مارکیٹ میں موجود ہیں ان پر بھی پوری طرح سے پابندی لگانے کی ضرورت ہے تاکہ بھارت کے لوگ ملک کے اشیا کا استعمال کر سکیں اور دوسرے ممالک کی بجائے بھارت کی ترقی میں اضافہ ہو ۔

وہیں دوسرے نوجوانوں کا کہنا ہے کہ 'چینی ایپلیکیشن سے لوگ برباد ہورہے تھے خاص طور سے ٹک ٹاک بنا کر لوگ اپنے وقت کو ضائع کر رہے تھے اب وہ روزگار کے طرف مائل ہوں گے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details