احمدآباد کے پیر کمال قبرستان میں احمدآباد سنی مسلم وقف کمیٹی Ahmedabad Sunni Muslim Waqf Committee کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں پیر کمال قبرستان اور سنی مسلم وقف کمیٹی کی سرگرمیوں کے تعلق سے معلومات فراہم کی گئی۔ احمدآباد سنی مسلم وقف کمیٹی کے ٹرسٹی رضوان قادری نے کہا کہ احمدآباد سنی مسلم اوقاف کمیٹی 1914 سے کام کر رہی ہیں۔ مسلم اوقاف کمیٹی کے پاس 34 مساجد، 6 قبرستان، درگاہ و روضیں کا مینجمنٹ کرتی ہیں، جو احمدآباد سنی مسلم وقف کمیٹی گجرات کے تحت رجسٹرڈ تنظیم ہے Work is being done for protection of Hazrat Peer Kamal Graveyard in Ahmedabad۔
انہوں نے بتایا کہ سنی مسلم وقف کمیٹی کے ماتحت احمدآباد کے حضرت پیر کمال قبرستان، درگاہ شریف اور مسجد کا مینجمنٹ ہے۔ حضرت پیر کمال درگاہ شریف تقریبا 300 سو سال پرانی درگاہ ہے اور قبرستان بھی تقریبا تین سو سال اس قدیم ہے۔ حضرت پیر کامل قبرستان کا انتظام 1936 سے موجود وقت تک مسلم وقف کمیٹی کے پاس ہے اور مسلم روایت کے مطابق جنازے کو دفن کیا جاتا ہے اور پھول فاتحہ بھی جاتا ہے۔