اس پروگرام میں پولی سسٹک اوریز سنڈروم یعنی پی سی او ایس جیسی بیماری اور کورونا وائرس کے تعلق سے بیداری لائی گئی۔
اس تعلق سے پروگرام کے آرگنائزر ڈاکٹر نے کہا کہ آج خواتین جانتی نہیں ہیں کہ پی سی او ایس بیماری کیا ہے اور اس کا علاج کیوں ضروری ہے تاہم کرونا وائرس سے لوگ الجھن کا شکار ہیں انہیں پتا ہی نہیں ہے کہ یہ وائرس کیسے پھیل رہا ہے تو خواتین کو ان تمام بیماریوں سے بچنے کے لیے کیا کرنا چاہیے اس تعلق سے یہاں کے تمام خواتین ڈاکٹرس نے معلومات فراہم کی۔
پی سی او ایس کا مطلب ہارمون کی خرابی ہے یہ دماغ اور بیضہ دان میں ہارمون کے توازن کو کم کرتا ہے۔ عام طور پر اووری مادہ ہارمون بناتی ہے جسے ایسٹروجن اور پروگیسٹیرون کہتے ہیں