اردو

urdu

ETV Bharat / state

بجلی گرنے سے خاتون کی موت - بجلی گرنے سے موت

گجرات کے ضلع بڑودرہ میں بارش کے دوران بجلی گرنے سے ایک خاتون کی موت ہوگئی۔

Woman dies in lightning strike
بجلی گرنے سے خاتون کی موت

By

Published : Jun 25, 2020, 4:14 PM IST

گجرات میں ضلع بڑودرہ کے واگھوڈیا علاقہ میں بارش میں بھیگ رہی ایک خاتون کی بجلی گرنے سے موت ہوگئی۔

پولیس کے مطابق آنندنگری میں شاردا بین وساوا(45)گھر کی چھت پر بدھ کی شام بارش میں بھیگ رہی تھی۔

تبھی بجلی کی زد میں آکر وہ جھلس گئی۔شدید طور پر جھلسی شاردا بین کو ہسپتال پہنچایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردے دیا۔ پولیس نے کیس درج کرکے جانچ شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ ہر سال بارش شروع ہوتے ہی اس طرح کے واقعات سامنے آتے ہیں۔ لیکن اس برس بارش کی شروعات جون سے ہی ہو چکی ہے، تو ایسے میں بجلی کا گرنا کوئی تعجب کی بات نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details