احمدآباد شہر کو آباد کرنے والے سلطان احمد شاہ کے دور کی کچھ روایتیں ایسی ہیں جس سے آج تک لوگوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ ان میں سے ایک ہے بادشاہ کے زمانے کا شاہی لنگر جو آج بھی سلطان احمد شاہ کے مقبرے کے باہر تقسیم کیا جاتا ہے۔
سلطان احمد شاہ نے اپنے دور میں کوئی غریب بھوکا نہ سوئے اس مقصد کے تحت لنگر کا اہتمام کیا تھا۔
گزشتہ 610 سالوں سے اس لنگر کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ یہ لنگر بہت خاص ہوتا ہے اس لنگر میں سات کلو کھچڑی ہر روز بنائی جاتی ہے۔ اسے صوفی کھانا بھی کہا جاتا ہے جسے بلا تفریق ہر مذاہب کے لوگ کھاتے ہیں۔
اس تعلق سے لنگر بنانے والے محمد یاسین کا کہنا ہے کہ 'میں گزشتہ 50 سالوں سے لنگر بنا رہا ہوں۔ بڑی تعداد میں لوگ ہر روز اس کھچڑی کو لینے آتے ہیں یہ لنگر ہر روز صبح 10 بجے سے تقسیم کیا جاتا ہے۔