اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات میں شدید بارش کا امکان - معمول سے اعتدال پسند بارش

ریاست گجرات میں کئی دنوں سے مسلسل بارش جاری ہے ایسے میں محکمہ موسمیات نے جنوبی گجرات اور سوراشٹر کے کئی اضلاع میں 16 اگست کو موسلادھار بارش ہونے کی پیشنگوئی کی ہے۔

گجرات میں شدید بارش کا امکان
گجرات میں شدید بارش کا امکان

By

Published : Aug 13, 2020, 6:58 PM IST

محکمہ موسمیات نے اس دوران ریڈ الرٹ بھی جاری کیا ہے آئی ایم ڈی نے ریاست کے بیشتر اضلاع میں بارش ہونے کی پیشن گوئی کی ہے اس کے ساتھ ہی محکمہ موسمیات احمد آباد نے بھی جنوبی گجرات کے نوساری ولساڑ سمیت جام نگر سمیت دیو دمن میں بھی الرٹ جاری کیا ہے۔

گجرات میں شدید بارش کا امکان

ایسے میں حفاظت کے طور پر ماہی گیروں کو 16 اگست تک سمندر میں نہ جانے کا مشورہ دیا گیا ہے اور اس سے کئی طرح کے نقصان ہونے کی بھی پیشن گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس دوران تیز بارش سے کچی اور خستہ حال عمارتوں اور سڑکوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے صرف یہی نہیں شدید بارش کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں سیلاب آ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ وزیبلٹی بھی کم ہونے کی امید دکھائی گئی ہے جس کی وجہ سے ایکسیڈنٹ ہونے کا خطرہ بھی بڑھ سکتاہے۔

مزید پڑھیں:

راجستھان میں اردو زبان کے ساتھ سوتیلا سلوک

16اگست تک جاری موسلادھار بارش کی پیشن گوئی کے دوران آج شمالی مغربی خلیج بنگال کے آس پاس کے علاقوں میں لو پریشر سسٹم ہونے کی وجہ سے 5 دنوں تک تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔ 16 اگست کو ریاست کے بیشتر علاقوں میں ہلکی سے تیز میں بارش ہونے کی توقع ہے اور اس کے علاوہ کچھ اضلاع میں موسلادھار بارش ہونے کے امکان ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details