اردو

urdu

ETV Bharat / state

'کسی بھی حال میں کورونا کو ہرانا ہے' - social activist

کورونا کے قہر نے احمدآباد میں تباہی مچا رکھی ہے اس مہلک وبا سے یہاں چار ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

احمدآباد کے سماجی کارکنان نے عوام سے مخصوص اپیل کی
احمدآباد کے سماجی کارکنان نے عوام سے مخصوص اپیل کی

By

Published : May 5, 2020, 3:24 PM IST

ایسے میں کورونا پر قابو پانے کے لیے کئی علاقوں میں ریڈ زون کا اعلان کیا ہے جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس تعلق سے احمدآباد کے سماجی کارکنان نے عوام سے مخصوص اپیل کی ہے۔

سماجی کارکن جنید شیخ نے عوام سے اپیل کرتے ہوے کہا کہ اگر کورونا کو ہرانا ہے تو گھر میں رہنا ضروری ہے باہر بالکل نہ نکلیں، بھیڑ جمع نہ کریں اور لاک ڈاؤن پرسختی سے عمل کریں۔

احمدآباد کے سماجی کارکنان نے عوام سے مخصوص اپیل کی

انھوں نے کہا کہ احمد آباد کے 10 علاقوں کو ریڈ زون قرار دیا گیا جس کی وجہ سے ریڈ زون سے باہر آرینج زور اور گرین زون میں رہنے والے افراد کافی ڈرے ہوئے ہیں کہ اگر یہاں کیسز بڑھ گئے تو اسے بھی ریڈ زون کی لسٹ میں شامل کرلیا جائے گا،

اسی وجہ سے احمدآباد کے گرین زون والے علاقے یعنی جوہا پورا سرخیر، مکتم پورا کے لوگوں نے مقامی لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں کو چھوڑ کر کسی بھی دوسرے علاقوں میں کسی بھی وجہ سے نہ جائیں نہ ریڈ زون والوں کو اپنے گھر اور اپنے علاقوں میں آنے دیں۔

اس تعلق سے سماجی کارکن انیس دیسائی نے کہا کہ اگر ہم اپنے گھر سے باہر نکلے اور ایک علاقے سے دوسرے علاقوں میں گئے تو ہمارے علاقے میں بھی کورونا بہت تیزی سے پھیل سکتا ہے اور اسے بھی ریڈ زون قرار دے دیا جائے گا اس لیے لاک ڈاؤن اور سرکاری گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے گھر میں رہیں محفوظ رہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details