اردو

urdu

ETV Bharat / state

Safe Ayesha Campaign ہم نہیں چاہتے کوئی لڑکی عائشہ بنے، لیاقت علی کی کسک - احمد آباد خبر

احمدآباد کے مضافاتی علاقہ وٹوہ کی رہنے والی عائشہ نامی لڑکی 25 فروری 2021 کو اپنے خاوند عارف خان کی ہراسانی سے تنگ آکر سابر متی ندی میں کود کر خودکشی کر لی۔اس واقعہ نے ملک کے عوام کو جنجھوڑ کر رکھ دیا تھا۔عائشہ کے والد لیاقت علی آج بھی اپنی لاڈلی کو یاد کر کے آبدیدہ ہوجاتے ہیں۔

عائشہ کے والد کی فریاد
عائشہ کے والد کی فریاد

By

Published : Mar 30, 2023, 3:57 PM IST

Updated : Mar 30, 2023, 8:05 PM IST

نہیں چاہتے کوئی لڑکی عائشہ بنے

25 فروری 2021 کو ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کے وٹوہ نامی علاقہ میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے سارے ملک کو ہلا کر رکھ دیا۔ مذکورہ تاریخ کو احمدآباد کے وٹوہ علاقے کی رہنے والے عائشہ نامی لڑکی اپنے شوہر عارف خاں کی ہراسانی سے تنگ آکر سابر متی ندی کود کر خودکشی کرلی تھی اور مرنے سے پہلے عائشہ نے ایک ویڈیو بنایا تھا جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا۔ عائشہ کو خود کشی پر مجبور کرنے والے حالات پیدا کرنے کے الزام میں سال 2022 عائشہ کے خاوند عارف خان کو احمدآباد کی خصوصی عدالت نے 10 سال کی سزا سنائی تھی اس کے کچھ ماہ بعد عارف خان ضمانت پر باہر آگیا۔ لیکن اسے راجستھان جانے کی اجازت نہیں ملی۔ آج بھی عائشہ کے والد لیاقت علی اپنی بیٹی کو یاد کرتے ہوئے آبدیدہ ہوجاتے ہیں،لیاقت علی کا کہنا ہے کہ ہم ایک مہم چلا رہے ہیں تاکہ کسی دوسری لڑکی کو عائشہ نہ بننا پڑے۔


لیاقت علی کا کہنا ہے کہ عائشہ کی خود کشی کو دو سال گزر گئے، لیکن آج تک کوئی بھی دن ایسا نہیں گزرا کہ ہم اپنی بیٹی کو یاد کر کے روئے نہ ہوں۔ ہم ہر پل اپنی بیٹی کو یاد کرتے ہیں۔ہم نے اس کے شوہر کو سزا دلائی۔انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملہ اس وقت کے ریاست کے وزیر داخلہ پردیپ سنگھ جاڑیجہ نے ہماری بہت مدد کی۔ لیاقت علی نے کہا کہ عارف خان ڈیڑھ سال سلاخوں کے پیچھے رہا اس کے بعد اسے ضمانت ملی، اس کے بعد بھی اسے اپنے کئے پر پچھتاوا نہیں ہے۔ اب اس کے گھر والے اس کی دوسری شادی کے لئے لڑکی ڈھونڈ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چند ایام قبل جب میں راجستھان گیا تب وہاں مجھ سے لوگوں نے کہا کہ آپ کا کیس ختم ہو گیا،آپ کی صلح ہوگئی اور آپ نے عارف کے اہل خانہ سے دس لاکھ روپیے لئے ہیں،ان باتوں کوسن کر میں دنگ رہ گیا ۔میں نے کہا کہ میں نے ایک روپیہ بھی نہیں لیا نہ ہی معاملہ ختم ہوا ہے۔ لیاقت علی خان چاہتے ہیں عارف خان کی ضمانت نا منظور کر کے دوبارہ اسے سلاخوں کے پیچھے رکھا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسے دوسری شادی کرنے سے نہیں روک رہے ہیں،تاہم ہمیں اندیشہ ہے کہ اگر وہ دوسری شادی کریگا تو مزید ایک لڑکی کی زندگی برباد ہو جاے گی ۔

لیاقت علی نے مزید کہا کہ میں کسی بھی لڑکی کو دوسری عائشہ نہیں بننے دوں گا۔ کسی لڑکی کی زندگی خراب ہوتے نہیں دیکھ سکتا ۔انہوں نے کہا کہ میں بہت ساری لڑکیوں کی زندگی کو بہتر بنانے اور اس کا گھر بسانے کا کام کر رہا ہوں۔اور اس کے لئے ہم ’’سیف عائشہ’’ کے نام سے ایک مہم چلارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عائشہ تو اس دنیا میں نہیں ہے۔ لیکن اپنی لاڈلی کو یاد کر کے وہ آج بھی تڑپ جاتے ہیں،کیونکہ وہ عائشہ کی جان نہیں بچا سکے۔

مزید پڑھیں:Ayesha suicide case: عائشہ مجبور ہو گئی تھی مگر آپ مت ہونا، لیاقت علی مکرانی کا بیٹیوں کے نام پیغام

Last Updated : Mar 30, 2023, 8:05 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details