وہیں احمدآباد کے ویجل پور اسمبلی حلقے میں لوگ بوند بوند پانی کو ترس رہے ہیں اور وہاں ٹنکروں سے بھی بہت مشکل سے پانی پہنچایا جا رہا ہے۔
ان کی مشکلات کے پیش نظر ویجل پور یوتھ کانگریس اور مقامی لوگوں نےمٹکے پھوڑ کر مکتم پورا زونل آفس پر ہنگامہ کیا اور اپنےمطالبات کو لے کرانتظامیہ کو میمورنڈم دیا۔
ویجل پور اسمبلی حلقے میں موجود مکتم پورا وارڈ میں گذشتہ کئی برسوں سے لوگوں کو پانی کی قلت کا سامنا ہے۔کئی بار شکایت کرنے کے باوجود کارپوریشن اس علاقے کو نظر انداز کردیتی ہے۔آج بھی پانی کا مسئلہ حل نہیں کیا جا رہاہے۔
اس تعلق سے ویجل پور ودھان سبھا یوتھ کانگریس کے صدر اعجاز خان پٹھا ن نے کہا کہ 'اس علاقے میں پانی کی بے حد قلت ہے، ٹینکر سے بھی بہت سے علاقوں میں پانی نہیں پہنچایا جا رہا اس لیے ہم نے آج کارپوریشن کے افسران کو نیند سے جگانے کے لیے احتجاج کیا، اگر ہمارے مطالبات سات روز کے درمیان پورے نہیں ہوئے تو ہم آنے والے وقت میں احمدآباد میونسپل کارپوریشن کے کمشنر اور میئر کا محاصرہ کرکے ان کے منھ پر شیاہی بھی پوت سکتے ہے'۔