اردو

urdu

ETV Bharat / state

احمدآباد: حضرت شاہ عالم سرکار کی درگاہ کے دروازے کھلنے کا انتظار

کورونا وائرس کے بڑھتے قہر کی وجہ سے مساجد اور درگاہوں کے دروازے بھی بند کر دیے گئے تھے۔ لیکن لاک ڈاؤن کے پانچویں مرحلے میں اب کچھ رعایت ملنے والی ہے۔ تمام مذہبی مقامات مساجد اور درگاہوں کے دروازے 8 جون کو کھولنے کا حکم حکومت ہند نے دیا ہے۔ جس کے سبب ریاست گجرات کے شہر احمدآباد کی مشہور درگاہ حضرت شاہ عالم سرکار کے دروازے کھلنے کا انتظار بے صبری سے عقیدت مند کر رہے ہیں۔

waiting to open shrine's doors of hazrat shah alam sarkar in ahmedabad gujarat
احمدآباد میں حضرت شاہ عالم سرکار کی درگاہ کے دروازے کھلنے کا انتظار

By

Published : Jun 4, 2020, 12:28 PM IST

ریاست گجرات کے شہر احمدآباد میں ای ٹی وی بھارت نے شاہ عالم درگاہ کے باہر سے ماحول کا جائزہ لیا تو پتا چلا کہ جب سے اس لاک ڈاؤن میں رعایتیں ملی ہیں تب سے بڑی تعداد میں زائرین عقیدت شاہ عالم درگاہ پر پہنچ رہے ہیں۔ لیکن درگاہ کے دروازے بند ہونے کی وجہ سے باہر سے ہی دعائیں مانگ کر چلے جا رہے ہیں اور دروازہ کھلنے کا انتظار کر رہے ہیں۔

احمدآباد میں حضرت شاہ عالم سرکار کی درگاہ کے دروازے کھلنے کا انتظار

اس تعلق سے ایک عقیدت مند رشید کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے پورے ملک کو بند کر دیا گیا تھا۔ ایسے میں شاہ عالم کے درگاہ کے دروازے بھی پہلی بار بند نظر آئے۔ اب باہر نکلنے کی چھوٹ ملی ہے تو ہم درگاہ کا دیدار کرنے پہنچے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ جلد از جلد درگاہوں میں جانے کی ہمیں اجازت مل جائے۔

احمدآباد میں حضرت شاہ عالم سرکار کی درگاہ کے دروازے کھلنے کا انتظار

ایک اور عقیدت مند نے کہا کہ ہم شاہ عالم درگاہ پر پہنچے ہیں باہر سے دعائیں مانگی ہیں۔ ہمیں خوشی ہے کہ مساجد اور درگاہوں کے دروازے کھلنے والے ہیں۔ حکومت کی گائیڈ لائن کے مطابق مساجد و درگاہوں میں عقیدت مندوں کے لیے انتظام کیا جاے گا۔ نماز سماجی فاصلوں کے ساتھ پڑھی جائے گی اور ہم بھی ماسک و سینیٹائزر کا استعمال کرتے ہوئے درگاہوں میں قدم رکھیں گے۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ دنیا سے کورونا کا خاتمہ جلد سے جلد ہو۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details