دراصل کورونا کے قہر کے پیش نظر احمدآباد میں موجود جمال پور اے پی ایم سی مارکٹ (سبزی منڈی) کو بند کردیا گیا تھا۔ عام طور پر یہ سبزی منڈی جمال پور بریچ کے نیچے لگائی جاتی ہے، جمال پور مسلم اکثریتی علاقہ کہلاتا ہے۔
اس لیے بڑی تعداد میں اس سبزی منڈی میں مسلم سبزی فروش کو بھی اپنی روزی روٹی کماتے ہیں، لیکن کورونا بحران کے دوران یہ سبزی منڈی بند تھی۔ بھیڑ بھاڑ والا علاقہ ہونے کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں رعایت ملنے کے بعد جمال پور سبزی منڈی کو ریور فرنٹ جیتل پور میں لگانے کا حکم دے دیا گیا۔
بڑی کوششوں کے بعد گزشتہ ماہ سے دوبارہ سے جمال پور میں واپس سبزی منڈی لگانے کی اجازت احمدآباد میونسپل کارپوریشن نے دی ہے۔ لیکن یہاں ان کے لیے ایک اور مصیبت کھڑی ہے، کیونکہ اب ان کی سبزی رکھنے کی چبوترے کو توڑ کر پارکنگ ایریا بنا دیا ہے۔
اس تعلق سے سماجی کارکن نے کہا کہ کورونا وائرس سے سبزی فروشوں کی زندگی پہلے ہی تباہ تھی، لیکن اب انہیں سبزی بیچنا بھی دشوار ہوگیا ہے۔ ان کی جگہ کو کارپوریشن نے بیچ دیا اور پارکنگ ایریا بنا دیا، جس کے سبب یہاں سبزی کی لاریاں کم لگتی ہے۔ سواریاں زیادہ لگی دکھائی دیتی ہیں۔
زمین پر ان سبزی فروشوں کو سبزی بیچنا پڑ رہا ہے۔ ان کے پاس لیگل رشید اور رجسٹر نمبر والی زمین ہونے کے باوجود ان کے چبوترے کو توڑ دیا گیا، جس سے ان کا روزی روٹی کمانا مشکل ہو گیا ہے۔ ہم نے میونسپل کارپوریشن اور یہاں کے کارپویٹر اور رکن اسمبلی سے بھی درخواست کی ہے لیکن اب تک یہ مسئلہ حل نہیں ہوا ہے۔
مزید پڑھیں:
اس سبزی منڈی میں گزشتہ 20 سالوں سے سبزی فروش کرنے والی جسسی بین کا کہنا ہے کہ کورونا نے سب سے پہلے ہماری روزی روٹی چھینی۔ ہم غریبوں کو ادھر ادھر سبزی بیچنے پر مجبور کیا گیا، لیکن اب ہمیں جمال پور میں اپنی ہی جگہ پر سبزی بیچنے نہیں دیا جارہا۔ ہماری جگہ کو توڑ پھوڑ کر پارکنگ بنا دیا گیا۔ اب ہم آسانی سے سبزیاں بھی نہیں فروخت کر پا رہے ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ جلد از جلد ہمیں اپنی جگہ دے دی جائے اور پارکنگ کی جگہ یہاں بند کی جائے۔