ملک کی سب سے تیز رفتار اور نئی وندے بھارت ایکسپریس ایک ماہ کے اندر تیسری بار حادثے کا شکار ہوگئی۔ بھینسوں اور گایوں کے ہجوم سے ٹکرانے کے بعد اس بار یہ ٹرین بیل سے ٹکرا گئی ہے۔ یہ واقعہ گجرات کے اتل ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔ بیل سے ٹکرانے کی وجہ سے ایک بار پھر ٹرین کا اگلا حصہ ٹوٹ گیا۔Vande Bharat Express collided with bull
Vande Bharat Express collides with bull وندے بھارت ایکسپریس بیل سے ٹکرا گئی - وندے بھارت ایکسپریس
ٹرین بیل سے ٹکرانے کی وجہ سے انجن کا اگلا حصہ بری طرح ٹوٹ کر الگ ہوگیا۔ جس کی وجہ سے ٹرین تقریباً 15 منٹ تک موقع پر رکی اور کچھ دیر بعد اپنی منزل کی طرف روانہ ہوگئی۔Vande Bharat Express collided with bull
معلوم ہوا ہے کہ ممبئی سے گاندھی نگر جا رہی وندے بھارت ایکسپریس ہفتہ کی صبح 8:17 بجے بیل سے ٹکرا گئی۔ جب ٹرین ولساڈ کے اتل ریلوے اسٹیشن سے گزر رہی تھی۔ ٹرین بیل سے ٹکرانے کی وجہ سے انجن کا اگلا حصہ بری طرح ٹوٹ کر الگ ہوگیا۔ جس کی وجہ سے ٹرین تقریباً 15 منٹ تک موقع پر رکی اور کچھ دیر بعد اپنی منزل کی طرف روانہ ہوگئی۔
یہ پہلا واقعہ نہیں ہے جب مویشیوں سے ٹکرانے سے ٹرین کو نقصان پہنچا ہو۔ اس سے پہلے دو بار ممبئی سے گاندھی نگر جا رہی وندے بھارت ایکسپریس مویشیوں سے ٹکرانے کے بعد ٹوٹ گئی۔ لوگ اب اس ٹرین کے تعمیر شدہ معیار پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ پہلی ایسی ٹرین ہے جو مویشیوں سے ٹکرانے کے بعد ٹوٹ جا رہی ہے۔
TAGGED:
vande bharat accident