ریاست گجرات کے شہر احمدآباد میں میونسپل کارپوریشن اور شاہین فاؤنڈیشن احمدآباد کے اشتراک سے شہر کے دانی لمڈا میں ویکسینیشن کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔
اس تعلق سے شاہین فاؤنڈیشن کے ٹرسٹی حمید میمن نے کہا کہ شاہین فاؤنڈیشن کی جانب سے دانی لمڈا میں موجود شاہین فاؤنڈیشن کی دفتر پر ہم نے کورونا کی روک تھام کے لیے ویکسینیشن کیمپ کا انعقاد کیا۔
انہوں نے بتایا کہ 'یہ ہمارا پانچواں کیمپ ہے۔ ہر کیمپ میں 150 سے زائد لوگوں نے ٹیکہ لگوایا اور آج بھی بڑی تعداد میں لوگ ویکسین لگوانے آ رہے ہیں۔'
واضح رہے کہ کورونا ویکسین کے تعلق سے سماج میں بہت ساری غلط فہمیاں پھیلی ہوئی ہیں اور لوگ کورونا کا ٹیکہ لگوانے سے ڈر رہے ہیں۔ ایسے میں شاہین فاؤنڈیشن کی جانب سے لگائی گئی کیمپ میں بڑی تعداد میں مسلم برادری کے لوگوں نے ٹیکہ لگواکر کورونا ویکسین کے تعلق سے پھیلی ہوئی غلط فہمیوں کو دور کیا۔