اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات میں قومی یکجہتی کے ساتھ منایا گیا اترائن تہوار - اردو نیوز گجرات

پورے ملک میں آج مکر سنکرانتی کا تہوار منایا جا رہا ہے۔ گجرات میں مکر سنکرانتی کے تہوار کو اترائن کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس بار کورونا کے سبب گجرات میں اترائن کا تہوار قومی اتحاد کی مثال پیش کرتے ہوئے سادگی کے ساتھ منایا گیا۔

uttarayan festival celebrated in gujarat
گجرات میں قومی ایکتا کے ساتھ منایا گیا اترائن کا تہوار

By

Published : Jan 14, 2021, 8:55 PM IST

گجراتی پتنگ بازی کے کافی شوقین ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مکر سنکرانتی سے ایک ماہ قبل ہی گجرات میں بچے پتنگیں اڑانے لگتے ہیں، لیکن رواں برس کورونا وائرس کے باعث پورے گجرات میں اترائن بے حد سادگی سے منایا گیا۔

دیکھیں ویڈیو

خاص طور سے احمدآباد کا مسلم اکثریتی علاقہ جوہاپورا میں مسلم برادری نوجوان نے غیر مسلموں کے ساتھ پتنگ اڑائی اور قومی اتحاد کا پیغام دیا۔

گجرات میں قومی ایکتا کے ساتھ منایا گیا اترائن کا تہوار

اس تعلق سے پتنگ اڑانے والے مسلم نوجوانوں نے کہا کہ ہر سال ہم بہت دھوم دھام سے پتنگ بازی کرتے تھے، ڈی جے بجاتے تھے، ایک دوسروں کی چھتوں پر پتنگ اڑانے جاتے تھے اور اندیا جیلبی کھاتے تھے تو بہت مزہ آتا تھا لیکن اس بار کا اترائن میں وہ جوش نہیں ہے۔

اترائن کا تہوار

مزید پڑھیں:

احمدآباد: رنگ برنگی پتنگوں کی روایت اور ان کے بنانے کا عمل
گجرات میں قومی ایکتا کے ساتھ منایا گیا اترائن کا تہوار

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے سبب ہم اپنی اپنی چھتوں پر معاشرتی فاصلے کے ساتھ پتنگ بازی کر رہے ہیں، ماسک بھی پہنا رکھا ہے اوربے حد کم دوستوں کے ساتھ پتنگ اڑا رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details