اردو

urdu

By

Published : Jan 31, 2022, 4:45 PM IST

ETV Bharat / state

Shah Alam Sarkar Urs: حضرت شاہ عالم سرکارؒ کے عرس کا منظر

کورونا وائرس Corona Virus کا اثر گجرات کے مشہور ولی حضرات شاہ عالمؒ کے عرس Hazrat Shah Alam Urs پر بھی پڑا ہے۔ جس کے سبب اس سال بڑی ہی سادگی سے عرس منایا گیا، ساتھ ہی بیویوں کے میلے نے شاہ عالم درگاہ میں چار چاند لگا دییے۔

حضرت شاہ عالم سرکارؒ کے عرس کا منظر
حضرت شاہ عالم سرکارؒ کے عرس کا منظر

شاہ عالم درگاہ Shah Alam Dargah کے خادم صوبہ خان پٹھان نے کہا کہ سال 2022 کے شروعات کے باوجود کورونا وائرس Corona Virus کا خطرہ کم نہیں ہوا ہے۔ اس مہلک بیماری سے حفاظت کے لیے حکومت کی جانب سے جاری کورونا گائیڈ لائن Corona Guideline Issued by the Government پر عمل کرتے ہوئے شاہ عالم درگاہ کے ٹرسٹیوں نے اس سال شاہ عالم سرکار کا 563 واں عرس بڑی ہی سادگی سے منایا۔ جبکہ بیویوں کے میلے میں پورے گجرات سے عقیدت مندوں کا ہجوم امنڈ پڑا۔

حضرت شاہ عالم سرکارؒ کے عرس کا منظر

واضح ہے کہ ہر سال گجرات میں عظیم قومی اتحاد کی علامت حضرت سید محمد سراج الدین شاہ عالمؒ کا عرس مبارک کافی دھوم دھام سے منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر شاہ عالم درگاہ کو بڑی خوبصورتی سے سجایا جاتا ہے اس موقع پر عقیدت مندوں کا ازدہام امنڈ آتا ہے اور عقیدت مندوں کے درمیان منت کے لڈو بھی ہر روز تقسیم کیے جاتے ہیں، تاہم بڑی تعداد میں عقیدت مند درگاہ میں لگے میلے کا لطف اٹھانے پہنچتے ہیں۔

مزید پڑھیں:596th Anniversary of Langot Band: حضرت لنگوٹ بند کا 596واں عرس شریف


شاہ عالم درگاہ میں قوالی پیش کرنے والے قوال توصیف عالم نے کہا کہ 'مجھے بہت خوشی ہے کہ مجھے حضرت شاہ عالم سرکارؒ کے دربار میں قوالی پیش کرنے کا موقع ملا، یہاں بڑی تعداد میں عقیدت مندوں نے قوالی سنی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details