احمدآباد:ریاست گجرات کے احمدآباد کے پالڈی علاقے میں موجود کوچرب کے قریب حضرت بابا توکل رحمۃ اللہ علیہ کا عرس مبارک کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقعے پر عقیدت مندوں نے چادر پیش کرتے ہوئے ملک میں من و امان کے لیے دعائیں مانگی۔ بابا توکل درگاہ کے خادم محمد رفیق شیخ نے کہا کہ احمد آباد شہر کی بنیاد چار احمد اور بارہ باباؤں نے ڈالی تھی۔ ان بارہ باباباؤں میں سے ایک حضرت بابا توکل رحمۃ اللہ علیہ کا مزار پالڈی علاقے میں موجود ہے۔ آپ سلسلہ چشتیہ کے بزرگ تھے۔ آپ خواجہ نظام الدین اولیا رح کے خلیفہ تھے۔ آپ کی بارگاہ میں تمام مذاہب کے لوگ آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں عقیدت مندوں کی مرادیں پوری ہوتی ہیں۔ وہ بارگاہ سے فیضیاب ہو کر جاتے ہیں۔ ہر سال کی طرح امسال بھی حضرت توکلؒ کا عرس نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ تمام مذاہب کے لوگ اس موقعے پر موجود رہے ہیں اور دعائیں مانگی۔
URS Mubarak حضرت توکل رح کا عرس نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا
احمدآباد کے پالڈی علاقے میں موجود کوچرب کے قریب حضرت بابا توکل رحمۃ اللہ علیہ کا عرس مبارک کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقعے پر عقیدت مندوں نے چادر پیش کرتے ہوئے ملک میں من و امان کے لیے دعائیں مانگی۔
یہ بھی پڑھیں:Al Barakah Cooperative Society البرکہ کریڈٹ اینڈ کنزیومر کارپوریٹیو سوسائٹی کیسے دیتی ہے بلاسودی لون
اس تعلق سے بابا توکل درگاہ کے خادم محمد رفیق شیخ نے مزید کہا کہ بابا توکل ایک بہت بڑی ہستی ہیں۔ یہ وہی بابا ہیں جنہوں نے احمد شاہ بادشاہ اور 12 باباؤں کے ساتھ احمدآباد کو بساتے وقت دعائیں مانگی تھی۔ ان کی دعاؤں سے احمدآباد آج بھی پھل پھول رہا ہے۔ ہر جگہ سے عقیدت مند یہاں آتے ہیں۔ 18 محرم سے ان کے عرس کا آغاز ہوتا ہے۔ اس موقعے پر ہم نے صندل پیش کیا اور مزار مبارک پر چادر پوشی کی۔ یہ مزار شریف پر پالڈی ٹیگور ہال کے پیچھے قبرستان میں ہے۔