احمدآباد: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح گجرات میں بھی سفر بیت اللہ کی تیاری آخری مرحلے میں ہے لیکن یہاں عازمین حج سے گزشتہ سال کے مقابلے امسال زیادہ رقم وصول کی جارہی ہے۔ دراصل ممبئی سے جدہ کا فاصلہ 3515 کلومیٹر ہے جبکہ احمد آباد سے جدہ کا فاصلہ 3430 کلومیٹر ہے، پھر بھی گجرات کے عازمین سے 3,72,824 /- روپئے وصول کئے جارہے ہیں اور ممبئی کے عازمین سے 3,04,843/- لیے جا رہے ہیں، گجرات کے عازمین سے 67,981/- اضافی رقم لی جا رہی ہے۔
اس سلسلے میں کاونسلر مرزا حاجی اسرار بیگ نے کہا کہ اس سال سفر حج پر جانا کافی مہنگا ہو گیا ہے۔ ہر جگہ بڑی بڑی فیس ادا کی جا رہی ہے۔ ممبئی کے مقابلے گجرات میں 67981 روپے زیادہ لئے جا رہے ہیں جبکہ احمدآباد سے جدہ دوری کم ہے اس کے باوجود گجرات کے عازمین سے372824 سے زائد رقم لے جا رہی ہے۔ اتنے زیادہ رقم کیوں جا رہی ہے یہ بھی اب تک کلیئر نہیں کیا گیا ہے جس سے حاجی پریشان حال ہے انہیں رقم بھرنے میں کافی دقت ہو رہی ہے کہ گجرات کے حجاج کے سے ساتھ ہو رہی ناانصافی بند کی جائے اور جو بڑھا چڑھا کر رقم جمع کرانے پڑ رہی ہیں اسے کم کرکے انہیں ک راحت کے سانس لینے دیا جائے آئے۔