احمد آباد میں وٹوا جی آئی ڈی سی میں واقع کیمیکل فیکٹری میں دیر رات خوفناک آگ لگ گئی۔ اطلاع کے مطابق دھماکے ہونے سے آگ لگنے کا یہ معاملہ پیش آیا تھا۔
لیکن حادثے کی اطلاع کے بعد جائے وقوع پر پہنچی فائر بریگیڈ کی 40 گاڑیوں نے اب اس آگ پر قابو پالیا ہے۔وہیں اس حادثے میں جانی نقصان کی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔
کیمیکل فیکٹری میں لگئ آگ پر قابو پالیا گیا واضح رہے کہ شہر میں دیر رات کو وٹوا ویزول ریلوے پھاٹک کے قریب میں واقع کیمیکل فیکٹری زبردست آگ کی زد میں آگئی۔ اس حادثے میں 6 کمپیناں اس آگ کی چپیٹ میں آگئی۔ جس کے بعد 40 فائر ٹینکر اور 100 فائر فائٹر اہلکاروں کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوششں شروع کردی گئی تھی۔
محکمہ فائر بریگیڈ کے چیف آفیسر نے بتایا کہ ماتنگی نامی کیمیکل فیکٹری پر آگ لگنے کا حادثہ پیش آیا تھا، کم از کم 100 فائر فائٹر کی مدد سے اس آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور حادثے میں کسی کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔آگ لگنے کی اصل وجہ کو جاننے کے لیے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ دھماکہ میتھومائل نامی کیمیکل کی وجہ سے ہوا۔ اگرچہ ابھی تک کوئی تصدیق موصول نہیں ہوسکی ہے ، لیکن اس آگ میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا ہے۔ تاہم ، احتیاط کے طور پر 4 سے زیادہ ایمبولینسوں کو جائے وقوعہ پر پہنچا دیا گیا ہے۔